انڈر 19ورلڈ کپ، بنگلادیشی ٹیم کا واپسی پر ہیروز جیسا استقبال

    انڈر 19ورلڈ کپ، بنگلادیشی ٹیم کا واپسی پر ہیروز جیسا استقبال

  



ڈھاکا(آئی این پی) انڈر 19ورلڈ کپ جیتنے والی بنگلادیشی ٹیم کا وطن واپسی پر ہیروز کی طرح استقبال کیا گیا۔جونیئر ٹائیگرز نے فیصلہ کن معرکے میں 4 مرتبہ کی چیمپئن بھارتی ٹیم کو مات دی تھی۔ ایئرپورٹ پر وزیر کھیل زاہد احسان اور بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کھلاڑیوں کا خیرمقدم کیا، انھیں خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی بس میں اسٹیڈیم لے جایا گیا، راستے میں لوگ دونوں جانب کھڑے ہوکر تالیاں بجاتے اور ہم چیمپئن ہیں کے نعرے لگاتے رہے۔

  ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کی رپورٹس،سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے لیے ماڈل آئین،آڈٹ کمیٹی رپورٹ،غیرملکی لیگز کے لیے این او سی سے متعلق پالیسی،پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کی تعیناتی کے لیے جاری عمل پر تازہ ترین صورتحال اورکھیل سے متعلق امور پرغور ہو گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی سی بی کے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر کا انتخاب کیا جائے گا۔چیف آپریٹنگ آفیسر کیلئے کرنل(ر)اشفاق احمد اور سلمان نصیر میں سے ایک کا انتخاب ہوگا۔ دونوں امیدواروں کو 3 رکنی انٹرویو پینل نے شارٹ لسٹ کیا ہے۔اجلاس میں آڈٹ اکانٹس کی منظوری سمیت لیگ کرکٹ کیلئے این او سی پالیسی پرغور کیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی اور سی ای او بھی رپورٹس پیش کرینگے۔ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے آئین سمیت پی سی بی کا اسٹریٹیجک پلان بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی