انڈر21 گیمز ضلع خیبر میں انٹر تحصیل گیمز اختتام پذیر

انڈر21 گیمز ضلع خیبر میں انٹر تحصیل گیمز اختتام پذیر

  



  

پشاور(این این آئی)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا انڈر21 گیمز کے سلسلے میں گزشتہ روز ضلع خیبر میں انٹر تحصیل گیمز اختتام پذیر ہوگئیں‘مقابلوں کا آغاز جمرود سپورٹس کمپلیکس میں ہوا جس میں سینکڑوں کھلاڑیوں نے مختلف مقابلوں میں شرکت کی‘ایونٹس میں والی بال‘ریس‘رسہ کشی اور نیزہ بازی کے مقابلے شامل تھے۔

‘ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد تحصیل کی سطح پر بہترین نئے ٹیلنٹ کی تلاش ہے‘اختتامی تقریب میں ڈی سی خیبر محمود اسلم وزیر‘سپورٹس منیجر ضلع خیبرراہد گل ملاگوری‘ایم پی ایز اور دیگر شخصیات نے شرکت کی

مزید : کھیل اور کھلاڑی