نسیم شاہ اور حسن علی پی ایس ایل کھیلنے کیلئے کلیئرقرار

نسیم شاہ اور حسن علی پی ایس ایل کھیلنے کیلئے کلیئرقرار

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور حسن علی کو پی ایس ایل کھیلنے کے لیے کلیئر قرار دے دیا گیا۔ فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور حسن علی کو پی سی بی میڈیکل پینل نے کلیئر قرار دیا ہے،حسن علی نے پسلیوں کی انجری سے چھٹکارا پانے کے لیے این سی اے میں ری ہیب کیا تھا جبکہ نسیم شاہ بنگلہ دیش کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں پسلیوں کی تکلیف کا شکار ہو ئے تھے۔

ضح رہے کہ حسن علی پشاور زلمی اور نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی پی ایس ایل فائیو میں نمائندگی کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی