مہنگی ترین طلاق،کلارک اہلیہ کو چار کروڑ ڈالر دینگے

مہنگی ترین طلاق،کلارک اہلیہ کو چار کروڑ ڈالر دینگے

  



میلبورن(آئی این پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک اور اہلیہ نے چار کروڑ ڈالرز معاہدے کے عوض راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیکل کلارک اور کیلے لی کی شادی 8برس پہلے ہوئی جس کے بعد ان کے ہاں ایک بچی کی بھی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے کیلسے کلارک رکھا۔کیلسے کلارک کی عمر اس وقت 4برس ہے مگر اب ان کے والدین نے راہیں جدا کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق مائیکل کلارک نے اپنی اہلیہ سے 8 سالہ رفاقت ختم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد دونوں نے علیحدگی کے لیے چالیس ملین ڈالرز کا معاہدہ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کلارک کئی ماہ سے اپنی اہلیہ سے علیحدہ رہ رہے تھے مگر انہوں نے طلاق کا اعلان نہیں کیا تھا۔دونوں فریقین نے راہیں جدا کرنے کے لیے عدالت کا رخ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی