قطر اور یوگنڈا کی کرکٹ ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی
دوحہ (اے پی پی) قطر اور یوگنڈا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج ویسٹ انڈ پارک انٹرنیشنل سٹیڈیم، دوحہ میں کھیلا جائے گا۔ قطر کی ٹیم کو یوگنڈا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ قطر نے پہلے میچ میں یوگنڈا کو 40 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں 28 رنز سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز تیسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔
(آج) ہفتہ کو ویسٹ انڈ پارک انٹرنیشنل سٹیڈیم، دوحہ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کی رپورٹس،سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے لیے ماڈل آئین،آڈٹ کمیٹی رپورٹ،غیرملکی لیگز کے لیے این او سی سے متعلق پالیسی،پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کی تعیناتی کے لیے جاری عمل پر تازہ ترین صورتحال اورکھیل سے متعلق امور پرغور ہو گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی سی بی کے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر کا انتخاب کیا جائے گا۔چیف آپریٹنگ آفیسر کیلئے کرنل(ر)اشفاق احمد اور سلمان نصیر میں سے ایک کا انتخاب ہوگا۔ دونوں امیدواروں کو 3 رکنی انٹرویو پینل نے شارٹ لسٹ کیا ہے۔اجلاس میں آڈٹ اکانٹس کی منظوری سمیت لیگ کرکٹ کیلئے این او سی پالیسی پرغور کیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی اور سی ای او بھی رپورٹس پیش کرینگے۔ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے آئین سمیت پی سی بی کا اسٹریٹیجک پلان بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔