گجرات،ورلڈ کپ کبڈی میچ کے موقع پر مقامی چھٹی دی گئی
گجرات (بیورورپورٹ)کبڈی ورلڈ کپ کے سلسلہ میں ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے دو کرکٹ میچوں کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لوکل چھٹی دی گئی اس موقع پر گجرات یونیورسٹی‘ سرکاری تعلیمی ادارے‘ بینک اور کاروباری مراکز بند رہے ہزاروں طالبعلم میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچے جنہیں پارکنگ پوائنٹس سے ظہور الٰہی اسٹیڈیم تک پہنچایا گیا طالبعلموں کی طرف سے میچ میں بھر پور دلچسپی دکھائی گئی تاہم چند پرائیویٹ سکولز میں سالانہ امتحانات کے سلسلہ میں طالبعلموں کو چھٹی نہ مل مگر سکول کے اوقات ختم ہوتے ہی مختلف تعلیمی اداروں سے سینکڑوں طالبعلم اسٹیڈیم پہنچے۔
پہنچ گئے میونسپل کارپوریشن کی طر ف سے میچ کے سلسلہ میں صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔