قومی کرکٹ ٹیم رواں سال انگلینڈ کا دورہ کرے گی

  قومی کرکٹ ٹیم رواں سال انگلینڈ کا دورہ کرے گی

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)نے رواں سال پاکستان کے خلاف مجوزہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 30 جولائی سے 3 اگست تک کھیلا جائیگا۔

تک لارڈز، دوسرا ٹیسٹ میچ 7سے 11اگست تک اولڈ ٹریفورڈ جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اگست تک ٹرینٹ برج میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 29 اگست، دوسرا میچ 31 اگست جبکہ تیسرا اور آخری میچ 2 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی