نیویارک اوپن،اعصام اور ڈومینک ڈبلز کوارٹر فائنل آج کھیلیں گے

  نیویارک اوپن،اعصام اور ڈومینک ڈبلز کوارٹر فائنل آج کھیلیں گے

  



  

نیویارک(آئی این پی)پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ اے ٹی پی نیویارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں آج ایکشن میں نظر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ مینز سنگلز اور مینز ڈبلز کیٹگریز کے مقابلے ہونگے۔ یہ ٹورنامنٹ انڈور ہارڈ کورٹس پر کھیلا جا رہا ہے۔ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔ ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے رومین جیبوی اور انکے ڈنمارک کے جوڑی دار فریڈریک نیلسن سے ہوگا۔ واضح رہے کہ اے ٹی پی ایونٹ 7 روز تک جاری رہنے کے بعد 16 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی