ارجنٹائن اوپن،ہوراشیوز اورمارشل گرانولرز سیمی فائنل میں

  ارجنٹائن اوپن،ہوراشیوز اورمارشل گرانولرز سیمی فائنل میں

  



بیونس آئرس (اے پی پی) ارجنٹائن کے ہوراشیو زیبالوس اور انکے ہسپانوی جوڑی دار مارشل گرانولرز پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی ارجنٹائن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں فرنینڈو رومولی اور انکے ہم وطن جوڑی دار تھیاگو مونٹیرو پر مشتمل برازیلین جوڑی کو شکست دی۔ ارجنٹائن میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں ارجنٹائن کے ہوراشیو زیبالوس اور انکے ہسپانوی جوڑی دار مارشل گرانولرز پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حریف فرنینڈو رومولی اور انکے ہم وطن جوڑی دار تھیاگو مونٹیرو پر مشتمل برازیلین جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کا سیمی فائنل راؤنڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی