کبڈی ورلڈکپ: پاکستانی پہلوانوں نے آذربائیجانی کھلاڑیوں کو چت کردیا

  کبڈی ورلڈکپ: پاکستانی پہلوانوں نے آذربائیجانی کھلاڑیوں کو چت کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

گجرات (بیورورپورٹ)گجرات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کبڈی کے بین الاقوامی مقابلے دیکھنے کیلئے عوام کا جم غفیر ظہور الٰہی اسٹیڈیم پہنچ گیاپاکستان‘ آذربائیجان‘ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کبڈی ورلڈ کپ کے سلسلہ میں ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں تمانچے دار مقابلوں کے دوران فضائیں نعروں سے گونجتی رہیں اندرون شہر اور گجرات کے گردونواح سے ہزاروں افراد ظہور الٰہی اسٹیڈیم پہنچے جہاں تل دھرنے کو جگہ نہ بچی اسٹیڈیم رنگا رنگ پرچوں‘ جھنڈوں سے سجایا گیا قومی ترانے بجائے گئے ورلڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان نے آذربائیجان کو40 پوانٹس سے شکست دیکر فتح اپنے نام کر لی آذربائیجان کی ٹیم نے مجموعی طو رپر 30 پوائنٹس کیے جبکہ دوسرے میچ میں انڈیا نے انگلینڈ کو 43پوائنٹس حاصل کر کے شکست دیدی انگلینڈ کی ٹیم نے مجموعی طو رپر 26پوائنٹس حاصل کیے یوں پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں نے گجرات میں ہونیوالے میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے میچ کے مہمان خصوصی اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر ایم این اے چوہدری شافع حسین ودیگر اہم شخصیات بھی انکے ہمراہ تھیں سید توصیف حیدر ڈی پی او گجرات کی سربراہی میں بین الاقوامی ٹیموں کی آمد کے پیش نظر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے ملکی اور شائقین کو شٹل سروس کی فلائنگ کوچوں کے ذریعے شہر کے مختلف مقامات سے اسٹیڈیم تک منتقل کیا گیا سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سمیت ممبران اسمبلی‘ سیاسی‘ سماجی‘ سرکاری‘ وکلا‘ ڈاکٹر ز‘ طالبعلم‘ پروفیسرز‘ صنعتکار‘ تاجر کیمونٹی‘ صحافی برادری سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے بچے‘ بوڑھے‘ نوجوان‘ شریک ہوئے تین ہزار کے قریب افسران و پولیس اہلکار وں کو سیکیورٹی فرائض سونپے گئے سپیشل برانچ‘ ایلیٹ فورس‘ پنجاب پولیس‘ ریسکیو1122‘ محکمہ صحت‘ میونسپل کارپوریشن‘ سول ڈیفنس‘ بم ڈسپوزل سکوارڈ‘ سمیت دیگر تمام متعلقہ اداروں کی ٹیمیں بھی اسٹیڈیم میں موجود رہیں کبڈی میچ کوانٹرنیٹ کے ذریعے پوری دنیا نے براہ راست دیکھا جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے چپے چپے کی کڑی مانیٹرنگ کی گئی کامرس کالج اور زمیندار کالج کے گراؤنڈ ز کو گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے استعمال کیا گیا ڈی ایس پی چوہدری سعید احمد وڑائچ کی بہترین حکمت عملی اور موثر ٹریفک پلان کے باعث شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑا میچ کے شائقین کو چیکنگ کے بعد اسٹیڈیم پہنچنے کی اجازت دی گئی جبکہ خواتین لیڈیز پولیس اہلکاروں کے دستوں کو بھی خصوصی طور پر تعینات کیا گیا۔