یونیورسٹی اسپورٹس لیگ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

  یونیورسٹی اسپورٹس لیگ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

  



لاہور (پ ر)منہاج یونیورسٹی لاہور اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے اشتراک سے ٹاون شپ وائٹس کرکٹ کلب گراونڈ میں یونیورسٹی اسپورٹس لیگ ( USL 2020) ٹورنامنٹ کا گزشتہ روز آغاز ہوگیا۔میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سپورٹس لیگ کے کے پہلے دن فٹ بال اور کرکٹ کے مجموعی طور پر دو میچز ہوئے۔۔ فٹ بال کا میچ منہاج یونیورسٹی لاہور اور نمل یونیورسٹی میانوالی کے درمیان ہوا جس میں منہاج یونیورسٹی لاہور نے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے کامیابی حاصل کی جبکہ کرکٹ میچ میں یونیورسٹی آف فیصل آباد کی ٹیم اور منہاج یونیورسٹی لاہور میں جوڑ پڑا جس میں یونیورسٹی آف فیصل آباد نے 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی یونیورسٹی آف فیصل آباد کی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی