انگلینڈ کا سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

  انگلینڈ کا سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

  



لندن (اے پی پی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز بین فوکس اور اوپنر کیٹن جیننگز ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پسلی کی چوٹ سے صحت یاب ہونے والے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن کو آرام کی غرض سے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ جوفرا آرچر کہنی کی انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کئے گئے۔

آل راؤنڈر معین علی جنہوں نے آخری بار ایجبسٹن میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کھیلا تھا، ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ انگلینڈ کے مرکزی سپنر جیک لیچ بیماری سے صحت یاب ہوکر سکواڈ میں واپس آئے ہیں۔

  

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کی رپورٹس،سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے لیے ماڈل آئین،آڈٹ کمیٹی رپورٹ،غیرملکی لیگز کے لیے این او سی سے متعلق پالیسی،پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کی تعیناتی کے لیے جاری عمل پر تازہ ترین صورتحال اورکھیل سے متعلق امور پرغور ہو گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی سی بی کے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر کا انتخاب کیا جائے گا۔چیف آپریٹنگ آفیسر کیلئے کرنل(ر)اشفاق احمد اور سلمان نصیر میں سے ایک کا انتخاب ہوگا۔ دونوں امیدواروں کو 3 رکنی انٹرویو پینل نے شارٹ لسٹ کیا ہے۔اجلاس میں آڈٹ اکانٹس کی منظوری سمیت لیگ کرکٹ کیلئے این او سی پالیسی پرغور کیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی اور سی ای او بھی رپورٹس پیش کرینگے۔ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے آئین سمیت پی سی بی کا اسٹریٹیجک پلان بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی