سری لنکا کا انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان

  سری لنکا کا انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان

  



کولمبو (اے پی پی) سری لنکا آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا۔ یہ انگلینڈ کا رواں سال سری لنکا کا پہلا دورہ ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ (ایس سی بی) کے اعلامیے کے مطابق سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت انگلینڈ کی ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کریگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل دو ٹور میچ کھیلے گی جن میں سے ایک تین روزہ اور ایک چار روزہ ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 مارچ تک گال میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 27 سے 31 مارچ تک کولمبو میں شیڈول ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی