قومی ٹیم ساؤتھ ایشین تھروبال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی
اسلام آباد (اے پی پی) قومی ٹیم ساؤتھ ایشین تھروبال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ 6سے 10 اپریل تک نیپال میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی مرد اور خواتین ٹیموں کے بیس، بیس کھلاڑیوں کا انتخاب نیشنل گیمز کے دوران کیا گیا تھا اور ساؤتھ ایشین تھروبال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آئندہ ماہ مارچ میں کراچی میں لگایا جائے گا جس میں کھلاڑیوں کو جدید اور اعلی تربیت دیں گے۔ ساؤتھ ایشین تھروبال چیمپئن شپ میں آٹھ ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔
جن میں میزبان نیپال، پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا، مالدیپ اور بھوٹان شامل ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کی رپورٹس،سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے لیے ماڈل آئین،آڈٹ کمیٹی رپورٹ،غیرملکی لیگز کے لیے این او سی سے متعلق پالیسی،پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کی تعیناتی کے لیے جاری عمل پر تازہ ترین صورتحال اورکھیل سے متعلق امور پرغور ہو گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی سی بی کے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر کا انتخاب کیا جائے گا۔چیف آپریٹنگ آفیسر کیلئے کرنل(ر)اشفاق احمد اور سلمان نصیر میں سے ایک کا انتخاب ہوگا۔ دونوں امیدواروں کو 3 رکنی انٹرویو پینل نے شارٹ لسٹ کیا ہے۔اجلاس میں آڈٹ اکانٹس کی منظوری سمیت لیگ کرکٹ کیلئے این او سی پالیسی پرغور کیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی اور سی ای او بھی رپورٹس پیش کرینگے۔ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے آئین سمیت پی سی بی کا اسٹریٹیجک پلان بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔