تربیتی کیمپ،قومی تائیکوانڈو کھلاڑی کل رپورٹ کریں گے

تربیتی کیمپ،قومی تائیکوانڈو کھلاڑی کل رپورٹ کریں گے

  



 لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی تائیکوانڈو ٹیم کے کھلاڑی ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ میں کل رپورٹ کریں گے۔ تربیتی کیمپ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام 16 فروری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو گا۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کیلئے 25 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور امید ہے کہ یہ ایونٹ کو ہم جس مقصد کے لئے منعقد کررہے ہیں اس میں ہم ضرور کامیاب ہوں گے اور اس میں شریک کھلاڑی اس میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے جن 20 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کو کوچز شہزادہ محمد آصف، کورین ہم ہنگ سنگ سو اور ناجیہ رسول جدید اور اعلی تربیت دیں گے۔ ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ یکم مارچ سے لبنان میں شروع ہو گی جس میں ایشیائی سطح کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، یہ چیمپئن شپ 10 مارچ تک جاری رہے گی۔ سینئر ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2 سے 6 مارچ تک جبکہ جی ٹو چیمپئن شپ یکم سے 10 مارچ تک کھیلی جائے گی پاکستان میں اس کھیل کی ترقی کیلئے اس ایونٹ کو بہت خوش آئند قرار دیا جارہا ہے کہ اس ایونٹ کے انعقاد سے ملک میں اس کھیل کو بہت فروغ حاصل ہوگا اور اس کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں کے لئے یہ ایک بہت اچھا پلیٹ فارم ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی