عاصم علی کا ”مجال“کے نام سے ڈرامہ سیریل کا آغاز

عاصم علی کا ”مجال“کے نام سے ڈرامہ سیریل کا آغاز
 عاصم علی کا ”مجال“کے نام سے ڈرامہ سیریل کا آغاز

  



لاہور(فلم رپورٹر) ڈرامہ سیریل ”مجھے بیٹا چاہیے“کی کامیابی کے بعد ڈائریکٹر عاصم علی ”مجال“کے نام سے پراجیکٹ کا آغاز کررہے ہیں ڈرامے کو زنجبیل عاصم نے تحریر کیا پروڈیوسر سعدیہ جبار ہیں۔ نمایاں فنکاروں میں عائزہ اعوان،عدنان جعفر،دانیال افضل،راشد فاروقی اور محمد احمد شامل ہیں۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم علی نے کہا کہ جب تک انسان پرسکون نہ ہو تو اس کا بہتر انداز میں کام کرنا ممکن نہیں ہے۔ موجودہ حالات میں میڈیا سے وابستہ لوگوں کا کام کرنا جوئے شیر لانے سے کم نہیں مجھ چند نامعلوم مسلح افراد نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں کہ اگر میں نے اپنے معاملات درست نہیں کئے تو انجام ٹھیک نہ ہوگا۔

اس واقعہ کی رپورٹ میں نے مقامی تھانے میں درج کروادی ہے۔عاصم علی نے کہا کہ اگر یہی حالات رہے تو مجھ سمیت کسی کا بھی کام کرنا ممکن نہیں رہے گا۔

مزید : کلچر