پورٹریٹ آرٹسٹ ندیم شہزاد نے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھا دیا
لاہور(فلم رپورٹر) پورٹریٹ آرٹسٹ ندیم شہزاد نے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھا دیا،نوجوان آرٹسٹ ندیم شہزاد آج کل پی ٹی وی کے پروگرام برنچ ایٹ ہوم میں بطور انٹرنی پروگرام پروڈیوسر خدما ت سر انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انٹرنشپ پیریڈ مکمل ہونے کے بعد وہ ایک نیا پراجیکٹ شروع کریں گے اور امید ہے کہ اس کو میں محنت سے تیار کروں گا۔
اور شائقین کو ضرور پسند آئے گا اب تک میں نے جتنا بھی کام کیا ہے دل سے کیا ہے اور اسی وجہ سے اس کو پسند بھی کیا گیا۔