اداکارہ روز بٹ کے گھٹنے کا کامیاب آپریشن

اداکارہ روز بٹ کے گھٹنے کا کامیاب آپریشن
 اداکارہ روز بٹ کے گھٹنے کا کامیاب آپریشن

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ روز بٹ کے گھٹنے کا کامیاب آپریشن،ہسپتال سے گھر شفٹ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ روز بٹ گذشتہ دنوں اپنے گھر کے واش روم میں پھسل کر گر گئی تھیں جس سے ان کے گھٹنے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی گذشتہ روز مقامی ہسپتال میں ان کے گھٹنے کی ہڈی کا کامیاب آپریشن ہوا ہوش میں آنے کے بعد انہیں ہسپتال سے گھر روانہ کردیا گیا ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اب انہیں کچھ عرصۃ بیڈ ریسٹ کرنا ہوگی۔

اور کسی قسم کی سرگرمی میں حصہ نہیں لینا ہوگا تاکہ مکمل صحتیاب ہو سکیں۔ روز بٹ کا کہنا ہے کہ اب ان کی حالت کافی بہتر ہے۔

نہوں نے اپنے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔جنہوں نے ان کی عیادت کی پھول بھیجے اور ان کی صحتیابی کی دعائیں کیں۔روز بٹ نے مذید کہاکہ کچھ دن ریسٹ کے بعد وہ دوبارہ اپنی شوبز سرگرمیاں جاری کریں گی کیونکہ اس حادثے کے بعد ان کے کافی زیر تکمیل پراجیکٹ التواء کا شکار ہو گئے ہیں۔

مزید : کلچر