2020 ء فلم انڈسٹری کی کامیابی کا سال ہے، اچھی خان

    2020 ء فلم انڈسٹری کی کامیابی کا سال ہے، اچھی خان
     2020 ء فلم انڈسٹری کی کامیابی کا سال ہے، اچھی خان

  



لاہور (فلم رپورٹر) سینئر اداکاراچھی خان نے کہا ہے کہ نیا سال 2020میں پاکستان فلم انڈسٹری کے بحران اورویرانیوں کے خاتمے کا سال ہے،انہوں نے کہا کہ اس سال نئی بننے والی فلمیں ''تیرے باجرے دی راکھی''،رنگ عشقے دا،36 گڑھ،دہلی گیٹ،عشق میراانمول'' اوردیگربہت سے پراجیکٹس کی فلمیں ریلیزہوں گی اوریہ سال فلم انڈسٹری کی کامیابیوں کا سال ثابت ہوگا۔”تیرے باجرے دی راکھی“ اور ”رنگ عشقے دا“لاجواب فلمیں ہوں گی۔اچھی خان نے کہا کہ اس سال بلاشبہ پاکستان فلم انڈسٹری پہلے سے زیادہ ترقی کرے گی، اس کی بڑی وجہ یہاں کام کرنے والے باصلاحیت لوگ ہیں جودن رات اپنے کام سے ایسی شاہکارفلمیں بنا رہے ہیں، جوپاکستانی سینما کوایک نئی سمت میں آگے بڑھا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں تونئے سال سے بہت پرامید ہوں اورمیری پوری قوم سے اپیل ہے کہ وہ بھی پرامید رہنے کے ساتھ محنت سے کام کریں تاکہ ترقی کا پہیہ چلے اورہمارا ملک بحران سے باہرنکلے مگراس کیلئے آج ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم ایک دوسرے کی برائی کے بجائے اسے سمجھاتے ہوئے بہترکام کرنے کی تلقین کریں گے۔ اچھی خان نے کہا کہ ہم لوگ بہت باصلاحیت ہیں مگرہماری تمام ترتوجہ صرف منفی کاموں کی جانب رہتی ہے، جوکہ درست نہیں ہے۔

مزید : کلچر