کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سے عوام کو سہولت میسر آئیگی،عادل صدیق

کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سے عوام کو سہولت میسر آئیگی،عادل صدیق

  



بنوں (بیوروپورٹ)لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سے لوگوں کو ایک کلک پر زمینوں کے ریکارڈ میسر ہونگے اور اس سلسلے میں زمینوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار کمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق نے بنوں لکی مروت اضلاع کے زمینوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سہولیات کے پیشِ نظر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ لوگوں کو قطاروں اور پٹواریوں سے شکایات میں بہت حدتک کمی ہوگی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرلکی مروت،اسسٹنٹ کمشنر بنوں، اے سی آر ٹو کمشنر، ڈپٹی ڈائریکٹرڈیٹا بیس لکی مروت، ضلع بنوں اور مینیجرسروس پرووائیڈر نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر بنوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو تیز تر کیا جائے تاکہ لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر