اسلام آباد ہائیکورٹ کا چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی ای میل کانوٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ کا چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی ای میل کانوٹس

  



اسلام آباد(آئی این پی) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کا نوٹس  لیتے ہوئے  وزارت صحت اوروزارت خارجہ حکام سے جواب  طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چین میں موجود پاکستان طلبہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کو ای میل کے ذریعے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ ای میل میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو ہمیں ووہان سے واپس لانے کا حکم دیا جائے جس کے بعد چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے طلبہ کی ای میل پرنوٹس لے لیا۔ عدالت نے وزارت صحت اوروزارت خارجہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ

مزید : صفحہ اول