قصہ خوانی بازار پوسٹ آفس کی بندش پر اظہار تشویش، فوری بحالی کا مطالبہ

قصہ خوانی بازار پوسٹ آفس کی بندش پر اظہار تشویش، فوری بحالی کا مطالبہ

  



پشاور (سٹی رپورٹر) قصہ خوانی اور جہانگیر پورہ اور آس پاس کے علاقوں کے کاروباری حلقوں ٗ طلبہ اور لوگوں نے قصہ خوانی بازار میں واقع پوسٹ آفس کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 4 ماہ سے یہ پوسٹ آفس بند ہے جو تاحال بحال نہ وہ سکا جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ محکمہ ڈاک خانہ جات نے قصہ خوانی کے پوسٹ آفس کو مرمت کے لئے بند کر رکھا ہے۔ لیکن تعمیراتی کام کا کچھ پتہ ہی نہیں ہے۔ محکمہ ہذا نے قصہ خوانی پوسٹ آفس سوئیکارنو چوک کے نزدیک لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مغربی گیٹ کے اندر منتقل کر رکھا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف کا سامنا ہے جبکہ محکمہ ڈاکخانہ جات کو بھی مالی نقصان پہنچ رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے قصہ خوانی پوسٹ آفس کا مرمتی کام فوری طور پر مکمل کرنے اور انہیں پریشانیوں سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے اور چیف پوسٹ ماسٹر پشاور جی پی او پوسٹ ماسٹر جنرل کے پی کے DG پاکستان پوسٹ کی توجہ اس طرف مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قصہ خوانی پوسٹ آفس میں فوری طور پر مرمت کے کام شروع کرنے کی ہدایت کی جائے تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو۔

مزید : صفحہ اول