مردان،ضلع کچہری میں فائرنگ سے زیر حراست قیدی جاں بحق

مردان،ضلع کچہری میں فائرنگ سے زیر حراست قیدی جاں بحق

  



مردان(بیورورپورٹ)ضلع کچہری میں پیشی پر لانے والا شخص واپسی پر پولیس حراست میں مبینہ اجرتی قاتل کی فائرنگ سے لگ کر جان بحق ہوگیا فائرنگ کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیاواقعے کے بعد کچہری میں بھگڈر مچ گئی اور لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح یہ واقعہ خزانہ بلڈنگ میں واقع ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے باہر پیش آیاواقعے کے بعد ڈی پی او سجادخان اورایس پی مشتاق احمد خان سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اس حوالے سے ایس پی اپریشن مشتاق احمد نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ قتل کے ایک ملزم عدنان ولد اسفندیار ساکن طورو کو ایڈیشنل سیشن جج مفتی فریال ضیاء کی عدالت میں پیش کیاگیاواپسی پر خزانہ بلڈنگ کے قریب نامعلو م شخص نے فائرنگ کردی جس سے عدنان لگ کر جان بحق ہوگیا ایس پی آپریشن کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے بچنے کی خاطر پولیس پر فائرنگ کی جس کے بعدپولیس مقابلے کے دوران ملزم لگ کر ہلاک ہوگیاپولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتہ چلاہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم اجرتی قاتل ہے رات گئے تک مبینہ ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی واقعے کے حوالے سے ریحان زیب ولداورنگزیب جو کہ مقتول عدنان کا چچا زاد بھائی ہے کی مدعیت میں سیار ولد غلام حبیب،سرور ولد غلام رسول اورسہراب ولد جہانزیب ساکنان طورو کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ڈی پی او سجاد خان بروقت کاروائی کرنے اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کیلئے نقد انعامات و توصیفی اسناد کا اعلان کیا۔

مزید : صفحہ اول