نوابشاہ،2 حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 9 زخمی

نوابشاہ،2 حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 9 زخمی

  



نوابشاہ(این این آئی)نوابشاہ میں مہران ہائی وے روڈ بائی پاس پر 2 حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق تیز رفتار وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شوہر جاں بحق جبکہ بیوی اور 2 بچے زخمی ہو گئے۔اسی مقام پر کار اندھیرے میں کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 6 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید : صفحہ اول