شہزاد اکبر صرف میڈیا ٹرائیل ہی کرسکتے ہیں،مرتضیٰ وہاب

شہزاد اکبر صرف میڈیا ٹرائیل ہی کرسکتے ہیں،مرتضیٰ وہاب

  



کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون ماحولیات اور ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نیب نے بلایا تھا اور وضاحتیں حکومت دے رہی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کی نیوز کانفرنس سے ثابت ہوگیا کہ نیب کی ڈوریاں حکومت ہلارہی ہے عدالت میں تو کچھ ثابت نہیں کرپاتے، شہزاد اکبر صرف میڈیا ٹرائیل ہی کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کی طرح ایک سیف الرحمان بھی آئے تھے، آج وہ گمنامی کے اندھیروں میں کھوگئے ہیں شہزاد اکبر کا اپنا کوئی کردار نہیں ہے وہ اسی لئے کردارکشی کرتے ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ جے وی اوپل کے معاملے میں کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی گئی، بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ جے وی اوپل کا معاملہ دو نجی کمپنیوں کے درمیان معاہدے کا ہے، تحقیقات نیب کے دائرہ کار میں ہی نہیں ہے نیب پی ٹی آئی کے لئے سیاسی انتقام لینے والا ادارہ بن چکا ہے، جس میں انہیں ناکامی کے علاوہ کچھ ملنے والا نہیں ہے۔

مرتضیٰ وہاب

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر