سامان کی تلاشی پر ایپل اپنے ملازمین کو اضافی معاوضہ ادا کرے، سپریم کورٹ کیلیفورنیا

سامان کی تلاشی پر ایپل اپنے ملازمین کو اضافی معاوضہ ادا کرے، سپریم کورٹ ...

  



نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ’ایپل‘ ملازمین کے دفتر سے نکلتے وقت سامان کی تلاشی کی وجہ سے ضائع ہونے والے وقت کا معاوضہ ادا کرے۔فرانسسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو کیلیفورنیا کی ری ٹیل اسٹورز پر گھنٹے کی بنیاد پر کام کرنے والے تقریباً 12 ہزار ملازمین کو لاکھوں ڈالرز کی ادائیگی کرنی ہوگی کیوں کہ یہ ملازمین لازمی تلاشی کے زمرے میں آتے ہیں۔عدالتی دستاویز کے مطابق ایپل کے ملازمین کو ٹائم آؤٹ کرنے کے بعد ایگزٹ سرچ کاؤنٹرز پر جانا پڑتا ہے جس میں 5 سے 20 منٹ تک لگ جاتے ہیں جبکہ مصروف ترین دنوں میں یہ دورانیہ 45 منٹ تک ہوجاتا ہے۔

کیلیفورنیا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر