پاکستان، سعودی عرب کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشقوں الصمصام VII کاآغاز

پاکستان، سعودی عرب کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشقوں الصمصام VII کاآغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان اور سعودی عرب کی شاہی بری افواج کے درمیان دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشقیں الصمصام VIIسعودی عرب کے علاقے حفرالبطین میں شروع ہوگئیں، انسداد دہشت گردی آپریشنز پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اورسعودی عرب کی شاہی بری افواج (رائل سعودی لینڈ فورسز) کے درمیان دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشقیں الصمصام VIIسعودی عرب کے علاقے حفرالبطین میں شروع ہوگئیں ۔سعودی عرب کی شاہی بری افواج کے شمالی علاقے کے کمانڈر میجر جنرل صالح بن احمد الزاہرانی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی تھے، مشترکہ فوجی مشقوں میں الصمصام VIIمیں انسداد دہشت گردی آپریشنز پر توجہ مرکوز کی جائے گی جن میں ناکہ بندی، سرچ آپریشن،کمبیٹ پیٹرولز اور آئی ڈیز سے نمٹنا شامل ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق الصمصام VII پاک فوج اور سعودی افواج کے درمیان جاری دوطرفہ فوجی مشقوں کا حصہ ہیں، یہ مشق شریک فوجی دستوں کو ان کی آپریشن کی مشقوں میں مہارت بڑھانے کیلئے موقع فراہم کرتی اور طریقہ کار سکھاتی ہیں، اس سے دونوں افواج ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھتی بھی ہیں۔
الصمصام

مزید :

صفحہ اول -