لاہور کے علاقے کاہنہ میں ڈولفن اہلکار پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے کاہنہ میں ڈولفن اہلکار پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈولفن اہلکار پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا، واقعہ کاہنہ کے علاقے میں پیش آیا،جاں بحق اہلکار کی شناخت صفدر کے نام سے ہوئی ،ڈولفن اہلکار صفدر ڈیوٹی کرکے گھر جا رہاتھا،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔