قصور میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، اہلکار جاں بحق

قصور میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، اہلکار جاں بحق
قصور میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، اہلکار جاں بحق

  



قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قصور کے نواحی گاؤں ورن میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو اور پولیس کانسٹیبل جاں بحق جبکہ 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں کانسٹیبل، اے ایس آئی اور سب انسپکٹر شامل ہیں۔پولیس کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /پنجاب /قصور