وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہورپہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہورپہنچ گئے
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہورپہنچ گئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہورپہنچ گئے ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر وزراءنے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

ذرائع وزیراعظم سیل کے مطابق وزیراعظم لاہور میں مصروف دن گزاریں گے ،وزیراعظم سیف سٹی اتھارٹی کادورہ کریں گے ،گورنرپنجاب چودھری سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہمراہ ہوں گے ،وزیراعظم کو سیف سٹی اتھارٹی کی ورکنگ پر بریفنگ دی جائے گی ۔

وزیراعظم سے ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار ون آن ون ملاقات بھی کریں گے ،گورنر ہاﺅس میں کامیاب نوجوان تقریب میں وزیراعظم مہمان خصوصی ہوں گے ،گورنر پنجاب بھی وزیراعظم سے الگ ملاقات کریں گے ،گورنر پنجاب آب پاک اتھارٹی پر بریف کریں گے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور