احتساب کے خوف سے اپوزیشن افراتفری پھیلاناچاہتی ہے ،اپوزیشن کا مسئلہ مہنگائی یا کچھ اور نہیں ان کی اپنی ذات کی فکر ہے،گورنر پنجاب چودھری سرور

احتساب کے خوف سے اپوزیشن افراتفری پھیلاناچاہتی ہے ،اپوزیشن کا مسئلہ مہنگائی ...
احتساب کے خوف سے اپوزیشن افراتفری پھیلاناچاہتی ہے ،اپوزیشن کا مسئلہ مہنگائی یا کچھ اور نہیں ان کی اپنی ذات کی فکر ہے،گورنر پنجاب چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ احتساب کے خوف سے اپوزیشن افراتفری پھیلاناچاہتی ہے ،اپوزیشن کا مسئلہ مہنگائی یا کچھ اور نہیں ان کی اپنی ذات کی فکر ہے،کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں کرپشن کرنے والے سزا سے بچ نہیں سکتے ۔
گورنرپنجاب چودھری سرور کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ سچی اورکھری بات کرتے ہیں ،آئین و قانون کی حکمرانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا،انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کے ایل این جی جیسے معاہدوں کے نتائج قوم بھگت رہی ہے، حکومت نے کامیاب پالیسی سے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا،75 فیصد کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کم ہو چکا،دنیا حکومتی کارکردگی کو تسلیم کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں مزید2 ہزار یوٹیلیٹی سٹورز کھولنے سے عوام کو بھرپور ریلیف ملے گا،نئے انتخابی قوانین لانے کا حکومتی فیصلہ تاریخی اقدام ہے ۔