سندھ ہائیکورٹ،صوبائی مشیران ومعاونین خصوصی کے کابینہ میں بیٹھنے پر پابندی کیلئے درخواست دائر

سندھ ہائیکورٹ،صوبائی مشیران ومعاونین خصوصی کے کابینہ میں بیٹھنے پر پابندی ...
سندھ ہائیکورٹ،صوبائی مشیران ومعاونین خصوصی کے کابینہ میں بیٹھنے پر پابندی کیلئے درخواست دائر

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں صوبائی مشیران ومعاونین خصوصی کے کابینہ میں بیٹھنے پر پابندی کیلئے درخواست دائرکردی گئی،درخواست شہری محمود اختر نقوی نے دائر کی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ صوبائی کابینہ میں بیٹھنے کا اختیار صرف عوامی نمائندوں کو حاصل ہے ،مشیران اورمعاونین خصوصی پر کابینہ اجلاس میں بیٹھنے پر پابندی لگائی جائے ،درخواست میں چیف سیکرٹری ،سیکرٹری کابینہ اورآڈیٹر جنرل سندھ ،سندھ کے صوبائی مشیران و معاونین خصوصی کو فریق بنایاگیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /سندھ /کراچی