” ق لیگ اور پی ٹی آئی کا یہ تحریری معاہدہ بڑی غلطی تھی“ تحریک انصاف کے رہنما نے اعتراف کرلیا، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

” ق لیگ اور پی ٹی آئی کا یہ تحریری معاہدہ بڑی غلطی تھی“ تحریک انصاف کے رہنما ...
” ق لیگ اور پی ٹی آئی کا یہ تحریری معاہدہ بڑی غلطی تھی“ تحریک انصاف کے رہنما نے اعتراف کرلیا، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

  



اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت اورق لیگ کے درمیان پاور شیئرنگ کا تحریری معاہدہ ایک غلطی تھی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ایک سینئر رہنما نے اس راز سے پردہ اٹھایاکہ پنجاب حکومت اورق لیگ کے درمیان تحریری معاہدہ ایک غلطی تھی کیونکہ اس معاہدے کی کوئی ضرورت ہی نہیں تھی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ پچھلے عام انتخابات میں ق لیگ تحریک انصاف کی حمایت بدولت ہی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

تحریک انصاف کے ایک دوسرے رہنما نے اس یقین کا اظہارکیاکہ تحریک انصاف کے اندر موجود ایک گروپ پنجاب میں ق لیگ کی حمایت کر رہا ہے، اور یہی گروپ وزیراعلی پنجاب پر بھی اثراندازہو رہا ہے۔ لگتا ہے کہ پنجاب حکومت اورپی ایم ایل ق میں معاملات طے پا چکے ہیں۔

دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کیساتھ ایک ملاقات میں یہ معلوم ہوا کہ حکمران جماعت کے اراکین صوبائی اسمبلی وزیراعظم عمران خان تک رسائی نہ ملنے کی وجہ سے خوش نہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد