قومی ادارہ برائے امراض قلب میں خواتین کو ہراساں کرنے کا سخت نوٹس، کتنے افسران کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگئے؟ خبرآگئی

قومی ادارہ برائے امراض قلب میں خواتین کو ہراساں کرنے کا سخت نوٹس، کتنے ...
قومی ادارہ برائے امراض قلب میں خواتین کو ہراساں کرنے کا سخت نوٹس، کتنے افسران کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگئے؟ خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) صوبائی محتسب نے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں خواتین کو ہراساں کرنے کا سخت نوٹس لے لیا۔صوبائی محتسب نے قومی ادارہ برائے امراض قلب کی انتظامیہ کو خواتین کو ہراساں کرنیوالے افسران کے خلاف موثر کارروائی کی ہدایت کی تھی، قومی ادارہ برائے امراض قلب کی انتظامیہ نے خواتین کو کام کی جگہ پر ہراساں کرنے پر3 افسران کو نوکریوں سے فارغ کردیا ہے ،صوبائی محتسب نے تحفظ نسواں ایکٹ 2010 کی روشنی میں فیصلہ دیا تھا۔
قومی ادارہ برائے امراض قلب نے 3افسران کو نوکریوں سے فارغ کرنے کے احکام جاری کردیے ،افسران میں عبداللطیف ڈار، جاوید حسین اور مرزا ظفر محمود شامل ہیں،تینوں افسران کو اپنے ادارے میں کام کرنیوالی 2 خواتین کوہراساں کرنے کے جرم میں سزائیں سنائی گئی ہیں،2 مجرموں پر ایک ایک لاکھ اور تیسرے پر ڈیڑھ لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا گیاہے۔