اسلام آبادہائیکورٹ نے بچوں پر تشدداور سزا کیخلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا

اسلام آبادہائیکورٹ نے بچوں پر تشدداور سزا کیخلاف درخواست پر تحریری حکم جاری ...
اسلام آبادہائیکورٹ نے بچوں پر تشدداور سزا کیخلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکسان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے بچوں پر تشدداورسزاکیخلاف گلوکار شہزاد رائے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا،عدالت نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر عدالتی معاونت کریں ۔
عدالت نے ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن کو حکم دیا ہے کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں بچوں پر تشددپرپابندی یقینی بنائیں،آرٹیکل 14 کے تحت بچوں کو حاصل حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہئے۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے ڈی جی ایجوکیشن کو شکایات وصول کرنے سے متعلق میکنزم بنانے کا حکم دیدیا،عدالت نے ڈی جی ایجوکیشن کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آبادکے تعلیمی اداروں میں جسمانی سزاﺅں سے متعلق شکایات کا ازالہ کریں۔
عدالت نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز کیلئے قائم ریگولیٹری باڈی عدالتی ہدایات کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کرے،سیکرٹری انسانی حقوق یواین کنونشن کے تحت بچوں کو حاصل حقوق کے قانون پر عملدرآمدرپورٹ جمع کرائیں ،داخلہ ،قانون وانصاف تعلیم کے سیکرٹریز آئندہ سماعت تک جواب جمع کرائیں ۔
عدالت نے آئی جی اسلام آبادکو بھی درخواست میں جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا،اسلام آبادہائیکورٹ نے رجسٹرارآفس کو کیس 5 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔