کراچی میں غیرقانونی تجاوزات کا معاملہ،سپریم کورٹ نے 21 فروری کیلئے روسٹرم جاری کردیا

کراچی میں غیرقانونی تجاوزات کا معاملہ،سپریم کورٹ نے 21 فروری کیلئے روسٹرم ...
کراچی میں غیرقانونی تجاوزات کا معاملہ،سپریم کورٹ نے 21 فروری کیلئے روسٹرم جاری کردیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے کراچی میں مقدمات کی سماعت کیلئے 21 فروری کیلئے روسٹرم جاری کردیا،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ مقدمات کی سماعت کریگا،لارجربنچ میں جسٹس فیصل عرب اورجسٹس سجاد علی شاہ بھی شامل ہیں۔

عدالت نے غیرقانونی تجاوزات کے معاملے پرسندھ ،وفاقی حکومت، کنٹونمنٹ کے نمائندگان سے عملدرآمدرپورٹ طلب رکھی ہیں،اداروں کے سربراہان کو رپورٹ کے ہمراہ 21 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیاگیاہے،سپریم کورٹ نے سرکلر ریلوے سے تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ طلب کررکھی ہے،اٹارنی جنرل آف پاکستان سے کراچی کے متعلق پلاننگ رپورٹ بھی طلب کررکھی ہے۔

عدالت نے بلڈنگ،شادی ہالز،رہائشی عمارتوں کا کمرشل استعمال سمیت دیگر پر عملدرآمدرپورٹ طلب کررکھی ہے،پی این ٹی کالونی،الہ دین پارک کے سامنے مون گارڈن کے متعلق بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے،عدالت نے بیشترغیرقانونی عمارتوں کے متعلق بھی عملدرآمدرپورٹ طلب کررکھی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد