وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منگل کوہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منگل کوہوگا
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منگل کوہوگا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منگل کوہوگا،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کابینہ اجلاس میں گیس اوربجلی کے بلوں کا معاملہ زیربحث آئے گا،مشیر خزانہ دالوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی سے متعلق بریفنگ دیں گے ،پاکستان سٹیل ملز سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھارت سے کیڑے مارے ادویات کی درآمد کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں،اجلاس میں بچوں کے حقوق سے متعلق قومی کمیشن کے قیام کی منظوری دی جائے گی اس کے علاوہ مشترکہ مفادات کونسل کے سیکرٹریٹ کے قیام کی منظوری دی جائے گی ۔پاکستان نرسنگ کونسل کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری ،پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی کی تقرری ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد