پی ایس ایل فائیو کا مزہ دوبالا، پی سی بی نےپاکستانیوں کی بڑی مشکل حل کردی، شاندار اعلان 

پی ایس ایل فائیو کا مزہ دوبالا، پی سی بی نےپاکستانیوں کی بڑی مشکل حل کردی، ...
پی ایس ایل فائیو کا مزہ دوبالا، پی سی بی نےپاکستانیوں کی بڑی مشکل حل کردی، شاندار اعلان 

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائیو  کے دوران اردو میں کمںٹری کرنے کا بھی اعلان کردیا جس سے پاکستانی شائقین کرکٹ کی زبان سمجھنے میں بڑی مشکل حل ہوگئی ۔

جیونیوز کے مطابق پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 2020ء کے دوران اردو کمنٹری کا بھی اعلان کردیا، اردو کمںٹری رمیز راجہ  ، وقار یونس ، بازید خان اور عروج ممتاز کریں گی ۔ انگلش میں کمنٹری ایلن وِلکنز، مائیکل سلیٹر، ڈرک نینِز، مارک باؤچراور جونٹی رھوڈز   کریں گے۔

ڈینی موریسن کاکہناتھاکہ لیگ کے سارے میچز پاکستان میں ہورہے، کمنٹری کا مزہ دوبالا ہوگا جبکہ ایلن ولکنز بھی پرجوش دکھائی دیئے اور کہا کہ 2016 سے لیگ کا حصہ ہوں، پی ایس ایل فائیو میں کمنٹری کیلیے پرجوش ہوں۔

مزید : کھیل