شیخوپورہ ،دوستی سے انکار پر پولیس اہلکار نے خاتون کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بناڈالا

شیخوپورہ ،دوستی سے انکار پر پولیس اہلکار نے خاتون کو اغوا کرکے زیادتی کا ...
شیخوپورہ ،دوستی سے انکار پر پولیس اہلکار نے خاتون کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بناڈالا

  



شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)شیخوپورہ میں دوستی سے انکار پر پولیس اہلکار نے خاتون کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بناڈالا، پولیس عدالتی احکامات کے باوجود پیٹی بھائی کی گرفتاری سے گریزاں ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکار نے ساتھی کے ساتھ ملکراغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا،تھانہ صدر کے مقدمہ درج کرنے کے انکار پر خاتون عدالت پہنچ گئی ،عدالتی احکامات پر پولیس نے اہلکار کیخلاف مقدمہ تو درج کرلیاتاہم اس کی گرفتاری سے گریزاں ہے۔

متاثرہ خاتون کاکہنا ہے کہ جب وہ تھانے جاتی ہے تو تھانے میں موجود اہلکار خاتون کو گالیاں دیتا ہے اور صلح کیلئے مجبور کیاجاتا ہے ،خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے اگر انصاف فراہم نہ کیا گیا تو وہ خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /شیخوپورہ