وزیراعظم نے قریبی ساتھیوں پر نظر رکھنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے؟ مقامی اخبار نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
اسلا م آباد ( ویب ڈیسک ) معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ارکان اور قریبی ساتھیوں کی سرگرمیوں سے باخبر رہنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔روزنامہ جنگ کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نے اس مقصد کیلئے وفاقی خفیہ ایجنسی کو ڈیوٹی سونپ دی ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ منفی سرگرمیوں کے حوالے سے انہیں باخبر رکھیں۔
اخباری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں ایک مشیر کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا، وزیر اعظم کو مفصل خفیہ رپورٹس موصول ہو رہی ہیں۔اسی طرح وزیراعظم کے ایک قریبی ساتھی کے ساتھ بھی تعلقات تناﺅ کا شکار ہیں، وزیراعظم کو موصول سیکورٹی رپورٹس میں بعض وزرا ءکو بہت مخلص بھی قرار دیا گیا ہے۔