مسلح اہلکاروں کی موجودگی میں لینڈ گریبر پولیس موبائل سے کود کر فرار، پولیس غفلت کی نئی تاریخ رقم

مسلح اہلکاروں کی موجودگی میں لینڈ گریبر پولیس موبائل سے کود کر فرار، پولیس ...
مسلح اہلکاروں کی موجودگی میں لینڈ گریبر پولیس موبائل سے کود کر فرار، پولیس غفلت کی نئی تاریخ رقم

  



کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاﺅن سے مبینہ لینڈ گریبر 4 مسلح پولیس اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود پولیس موبائل سے فرار ہوگیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے جس میں مبینہ لینڈ گریبر کو واضح طور پر پولیس موبائل سے کود کر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق سیفل مری گوٹھ کے قریب زمین پر قبضے کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرکے 8 سے 10 افراد کو زمین پر قبضہ کرنے سے روکا تھا۔

اس موقع پر ملزم عبدالغفور عرف ظفر نے موقع پر فائرنگ بھی کی تھی جسے پولیس نے حراست میں لے لیا تھا، تاہم بعد ازاں وہ مبینہ لینڈ گریبر پولیس موبائل سےکود کر فرار ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سرجانی ٹاﺅن میں موبائل سے فرار ہوئے ملزم کے خلاف 5 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی