اب ٹک ٹاک پر بھی ہوگی کرکٹ، پی ایس ایل متحرک

اب ٹک ٹاک پر بھی ہوگی کرکٹ، پی ایس ایل متحرک
اب ٹک ٹاک پر بھی ہوگی کرکٹ، پی ایس ایل متحرک

  



لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز میں صرف چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں جس کی خاص بات تو یہ ہے کہ اس بار لیگ کے تمام تر میچز پاکستان میں ہی منعقد کیے جا رہے ہیں۔اب مداحوں کی پسندیدہ ترین ایپ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل نے بھی ٹک ٹاک پر اپنا اکاو¿نٹ بنا لیا۔جی ہاں! شائقین کرکٹ اب پی ایس ایل ٹک ٹاک کے آفیشل اکائونٹ پر لیگ کے حوالے سے تمام تر ویڈیوز کو دیکھ کر لطف اندوز ہو سکیں گے۔

اس حوالے سے پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی۔پاکستان سپر لیگ کی جانب سے ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’ہاں ٹک ٹاک والو! تم تیار ہو؟ پی ایس ایل اب آپ کے پسندیدہ ترین پلیٹ فارم پر ہے، ہمارا پیچ دیکھیں اور ہمیں اپنی ویڈیوز میں ٹیگ کریں‘۔

واضح رہے کہ لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی مقبول ترین ایپ سمجھی جاتی ہے اور اسی کے پیشِ نظر اب پاکستان سپر لیگ نے شائقینِ کرکٹ سے مزید ج±ڑنے کے لیے ٹک ٹاک پر اپنا اکائونٹ بنا لیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی میں تقریباً ڈھائی کروڑ صارفین ٹک ٹاک ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔

مزید : کھیل