نوازشریف کی والدہ شمیم بی بی لندن روانگی کیلئے جاتی امرا سے روانہ

نوازشریف کی والدہ شمیم بی بی لندن روانگی کیلئے جاتی امرا سے روانہ
نوازشریف کی والدہ شمیم بی بی لندن روانگی کیلئے جاتی امرا سے روانہ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی والدہ آج لندن جائیں گی، نوازشریف کی والدہ شمیم بی بی جاتی امرا سے لاہور ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہو گئی ہیں ۔والدہ نوازشریف کاکہنا ہے کہ آپریشن سے پہلے بیٹے سے ملنا چاہتی ہوں۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کی والدہ آج لندن روانہ ہونگی،ترجمان کاکہناہے کہ نوازشریف کی والدہ طبیعت خراب ہونے کے باوجود جارہی ہیں ،بیگم شمیم نواز شریف کی عیادت اوراپنا چیک اپ بھی کرائیں گی ۔

واضح رہے کہ لندن کے ڈاکٹرز نے نوازشریف کی سرجری تجویز کی ہے تاہم انہوں نے مریم نواز کی موجودگی تک آپریشن کرانے سے انکار کردیاہے،جبکہ مریم نواز نے ہائیکورٹ میں پاسپورٹ کی واپسی اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کیلئے درخواست دائر کررکھی ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور