اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری لاہور میں کس مقام کا دورہ کریں گے ؟ ایسی خبر آگئی کہ جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری لاہور میں کس مقام کا دورہ کریں گے ؟ ایسی خبر آگئی ...
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری لاہور میں کس مقام کا دورہ کریں گے ؟ ایسی خبر آگئی کہ جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری لانتونیو گوتریس کل دورہ پاکستان پر پہنچ رہے ہیں جس دوران وہ وزیراعظم عمران خان ، وزیر خارجہ اور دیگر رہنماﺅں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری عالمی افغان مہاجرین کانفرنس سے خطاب کریں گے ، کانفرنس کا مقصد پاکستان کی افغان مہاجرین کی چالیس سالہ میزبانی اور افغان امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو اجاگر کرنا ہے ۔
افغان جہاجرین کانفرنس میں افغان اور ایران کے وفود شریک ہوں گے ،کانفرنس میں یو این ایچ سی آر کے سربراہ فلپو گرانڈی بھی شرکت کریں گے ، یو این سیکرٹری جنرل 18 فروری کو لاہور اور گوردوارہ کرتار پور صاحب جائیں گے جبکہ وہ لاہور میں شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد کا دورہ کریں گے ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل لاہور میں انٹر فیتھ لیڈر سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

مزید :

قومی -