ترک صدر دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ، لیکن جاتے وقت الوداع کس نے کیا؟ وزیراعظم عمران خان یا وزیرخارجہ نہیں بلکہ۔۔۔

ترک صدر دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ، لیکن جاتے وقت الوداع کس نے کیا؟ ...
ترک صدر دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ، لیکن جاتے وقت الوداع کس نے کیا؟ وزیراعظم عمران خان یا وزیرخارجہ نہیں بلکہ۔۔۔

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان پاکستان کادوروزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس وطن روانہ ہوگئے ،وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے نورخان ایئربیس پر الوداع کہا،وزیراعظم عمرا ن خان کی طرف سے ترک صدر کو دورہ پاکستان کی یادگاری فوٹو البم بھی پیش کی گئی۔جمعہ کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان پاکستان میں اپنا دوروزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ نور خان ایئربیس سے ترکی روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ترک صدر کو دورہ پاکستان کی یادگاری فوٹو البم پیش کی گئی،انہیں نور خان ایئر بیس پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر سمیت دیگر اہم سرکاری عہدیداروں نے الوداع کیا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد