دھاتی ڈور سے جاں بحق اہلکار کی اپریل میں شادی تھی

دھاتی ڈور سے جاں بحق اہلکار کی اپریل میں شادی تھی
دھاتی ڈور سے جاں بحق اہلکار کی اپریل میں شادی تھی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے کاہنہ میں دھاتی ڈور گلے پر پھرنے سے جاں بحق ہونے والے ڈولفن اہلکار کے بارے میں معلوم ہواہے کہ صفدر کی منگنی ہو چکی تھی اور اپریل میں اس کی شادی تھی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈولفن اہلکار صفدر ڈیوٹی کرکے گھر جارہاتھاکہ کاہنہ کے قریب پتنگ کی ڈور اس کے گلے پر پھر گئی ، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

دھاتی ڈور سے جاں بحق اہلکار صفدرکامیت پوسٹ مارٹم کے بعد ڈولفن ہیڈکوارٹرز منتقل کردی گئی ،ڈولفن اہلکار کی نمازجنازہ ڈولفن ہیڈکوارٹرز میں اداکی جائے گی،نمازجنازہ کے بعدفیملی جسد خاکی کو لے کر رہائش گاہ پہنچے گی ،رشتہ داروں کاکہناہے کہ صفدر کی منگی ہو چکی تھی اوراپریل میں اس کی شادی تھی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور