میئر اسلام آباد کی معطلی کی سفارشات اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج

میئر اسلام آباد کی معطلی کی سفارشات اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج
میئر اسلام آباد کی معطلی کی سفارشات اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)میئر اسلام آباد کی معطلی کی سفارشات اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئیں، میئراسلام آبادانصرعزیز نے لوکل گورنمنٹ کمیشن کی تشکیل کو بھی چیلنج کردیا۔

میئراسلام آبادانصرعزیز نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کمیشن کی جانب سے میری معطلی کی سفارش خلاف قانون ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو معطلی کی سفارشات پر عملدرآمد سے روکاجائے ۔

خیال رہے کہ میئراسلام آبادشیخ انصرعزیز کیخلاف ریفرنس دائرکردیاگیا،لوکل گورنمنٹ کمیشن نے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قیام کردی،انکوائری مکمل ہونے تک میئراسلام آبادکو معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

انکوائری کمیٹی کی سربراہی سینیٹر مشاہد حسین سید کریں گے ،انکوائری کمیٹی 3 ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی ۔ریفرنس میں شیخ عنصر عزیز پر اختیارات سے تجاوز کرنے سمیت12 الزامات عائد کئے گئے ہیں ،ریفرنس میں کہاگیا ہے کہ اسلام آباد میں صفائی کے ٹھیکے خلاف ضابطہ دیئے گئے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد