عمران خان کی وہ بات جس کی شیخ رشید نے پہلی مرتبہ مخالفت کر دی

عمران خان کی وہ بات جس کی شیخ رشید نے پہلی مرتبہ مخالفت کر دی
عمران خان کی وہ بات جس کی شیخ رشید نے پہلی مرتبہ مخالفت کر دی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ جمعیت علماءاسلام کے سربراہ فضل الرحمان پر آرٹیکل چھ لگانے کا حامی نہیں ہوں ،آرٹیکل چھ ان پر لگ سکتا ہے لیکن اب وہ اس عمر میں نہیں ہیں کہ آرٹیکل چھ لگے ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہناتھا کہ فضل الرحمان اس بار اسلام آباد آئے تو دھر لیے جائیں گے ، اس بار مارچ والوں سے پہلے جیسا برتاﺅ نہیں ہو گا ۔ ان کا کہناتھا کہ بجلی سے متعلق آئی ایم ایف کی بات نہیں مانیں گے ، ہماری بجلی کی قیمت دگنی ہو گئی ہے ، مہنگائی ہماری سب سے بڑی دشمن ہے ، بجلی اور گیس بلوں پر وزیراعظم سے گزارشات کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ، کہیں بھی جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کا نام نہیں ہے ، کوئی مارچ میں آنا چاہتا ہے تو آجائے لیکن وہ سلوک نہیں ہو گا۔ ان کا کہناتھا کہ ایم ایل ون کیلئے ہمارے پاس پانچ سے آٹھ سال ہیں ، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ منصوبہ دو سال میں بنایا جائے ، چینی حکام سے درخواست کر سکتاہوں کہ جنوں کی طرح کام کریں اور ایک لاکھ کی جگہ دو لاکھ مزدو لگائیں ۔

مزید : قومی