وزیراعظم سے سپین اوراٹلی کے سابق وزرائے اعظم کی ملاقات ،شہزادی بیٹریس آف یارک بھی ملاقات میں شریک

وزیراعظم سے سپین اوراٹلی کے سابق وزرائے اعظم کی ملاقات ،شہزادی بیٹریس آف ...
وزیراعظم سے سپین اوراٹلی کے سابق وزرائے اعظم کی ملاقات ،شہزادی بیٹریس آف یارک بھی ملاقات میں شریک

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ،موجودہ حکومت سیاحت کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کررہی ہے ،غیرملکی سیاحوں کو بھرپور تحفظ دیں گے ،برطانیہ، امریکا سمیت کئی ممالک نے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری تبدیل کی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سپین اوراٹلی کے سابق وزرائے اعظم نے ملاقات کی ،شہزادی بیٹریس آف یارک بھی ملاقات میں موجود تھیں،وزیراعظم کے معاونین خصوصی زلفی بخاری اورعلی جہانگیرصدیقی بھی ملاقات میں شریک ہوئے،ملاقات میں پاکستان کی خوبصورتی اورسیاحتی مقامات سے متعلق بات چیت ہوئی،سیاحتی وفدنے پاکستان میں امن وامان کی صورتحال پراظہاراطمینان کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ،موجودہ حکومت سیاحت کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کررہی ہے ،وزیراعظم نے کہا کہ غیرملکی سیاحوں کو بھرپور تحفظ دیں گے ،برطانیہ، امریکا سمیت کئی ممالک نے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری تبدیل کی ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد