”مریم نواز کی خاموشی اوررہنماﺅں کی بیرون ملک روانگی کسی ڈیل کا نتیجہ ہے ؟“صحافی کے سوال پر بلاول بھٹوبھی بول پڑے

”مریم نواز کی خاموشی اوررہنماﺅں کی بیرون ملک روانگی کسی ڈیل کا نتیجہ ہے ...
”مریم نواز کی خاموشی اوررہنماﺅں کی بیرون ملک روانگی کسی ڈیل کا نتیجہ ہے ؟“صحافی کے سوال پر بلاول بھٹوبھی بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافی کے سوال ”مریم نواز کی خاموشی اوررہنماﺅں کی بیرون ملک روانگی کسی ڈیل کا نتیجہ ہے ؟“کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ نہیں!میں سمجھتا ہوں ہر سیاسی جماعت کا اپنا کردار ہوتا ہے،امید رکھتا ہوں یہ کوئی ڈیل یا مک مکاکانتیجہ نہیں ہوگا،ان کا کہناتھا کہ ملک میں موجود ہوں، کہیں بھاگنے والا نہیں عوام کے مسائل پر آواز اٹھاتا رہوں گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے غیررسمی گفتگوکے دوران صحافی کے سوال ”لندن پلان کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں ؟“کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لندن پلان کا کوئی علم نہیں ،لندن پلان سے متعلق باتیں ایک سازشی باتیں ہیں ،کسی اورکی مرضی سے حکومت یاریاست نہیں چلنا چاہئے،ہم صرف اورصرف جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جمہوری طریقے سے عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ کرواسکتے ہیں ،ہم اس سلیکٹڈکو نہیں مانتے تو کسی اور سلیکٹڈکوبھی نہیں مانیں گے ۔
صحافی کے سوال کیامریم نواز کی خاموشی اوررہنماﺅں کی بیرون ملک روانگی کسی ڈیل کا نتیجہ ہے ؟“کو جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ نہیں!میں سمجھتا ہوں ہر سیاسی جماعت کا اپنا کردار ہوتا ہے،امید رکھتا ہوں یہ کوئی ڈیل یا مک مکاکانتیجہ نہیں ہوگا،ان کا کہناتھا کہ ملک میں موجود ہوں، کہیں بھاگنے والا نہیں عوام کے مسائل پر آواز اٹھاتا رہوں گا۔بلاول بھٹو کامزید کہناتھا کہ مولانافضل الرحمان سے کسی معاہدے کا علم نہیں ،کسی معاہدے کا حصہ تھے اور نہ ہو سکتے ہیں ۔